مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

Thai Liang Lim/E+ via Getty Images

چوکس رہیں!‏

کیا سوشل میڈیا کی وجہ سے آپ کے بچے کو نقصان ہو رہا ہے؟—‏پاک کلام ماں باپ کی مدد کیسے کر سکتا ہے؟‏

کیا سوشل میڈیا کی وجہ سے آپ کے بچے کو نقصان ہو رہا ہے؟—‏پاک کلام ماں باپ کی مدد کیسے کر سکتا ہے؟‏

 ‏”‏نوجوانوں میں ذہنی مسائل بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں اور اِس کی ایک بہت بڑی وجہ سوشل میڈیا ہے۔“‏—‏ڈاکٹر ویویک مورتی، امریکہ کے ایک سرجن جنرل، نیو یارک ٹائمز،‏ 17 جون 2024ء۔‏

 ماں باپ اپنے بچوں کو سوشل میڈیا کے خطروں سے کیسے بچا سکتے ہیں؟ خدا کے کلام میں اِس سلسلے میں بہت اچھے مشورے دیے گئے ہیں۔‏

ماں باپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

 پاک کلام کے اِن اصولوں پر غور کریں:‏

 ‏”‏سمجھ‌دار شخص ہر قدم سوچ سمجھ کر اُٹھاتا ہے۔“‏—‏اَمثال 14:‏15‏۔‏

 سوشل میڈیا کے خطرات کو ذہن میں رکھیں اور یاد رکھیں کہ یہ لازمی نہیں کہ آپ اپنے بچے کو سوشل میڈیا اِستعمال کرنے کی اِجازت دے دیں۔ اپنے بچے کو سوشل میڈیا اِستعمال کرنے کی اِجازت دینے سے پہلے اِن باتوں پر غور کریں:‏ کیا آپ کا بچہ اِتنا سمجھ‌دار ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو اُتنی ہی دیر اِستعمال کرے گا جتنی آپ نے اُسے سوشل میڈیا کو اِستعمال کرنے کی اِجازت دی ہے؟ کیا وہ اچھے دوست بنائے گا؟ کیا وہ سوشل میڈیا پر کچھ غلط تو نہیں دیکھے گا؟‏

 ‏”‏اپنے وقت کا بہترین اِستعمال کریں۔“‏—‏اِفِسیوں 5:‏16‏۔‏

 اگر آپ اپنے بچے کو سوشل میڈیا اِستعمال کرنے کی اِجازت دیتے ہیں تو اِس حوالے سے کچھ اصول بنائیں اور اپنے بچے کو سمجھائیں کہ اِن اصولوں کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا کے خطروں سے کیسے محفوظ رہ سکے گا۔ اگر سوشل میڈیا اِستعمال کرنے سے آپ کے بچے کے رویے میں کوئی تبدیلی آتی ہے تو شاید آپ کو اُس وقت میں کمی کرنی پڑے جو آپ نے سوشل میڈیا کو اِستعمال کرنے کے لیے مقرر کِیا ہے۔‏

مزید جانیں

 پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ ہم ‏”‏مشکل وقت“‏ میں رہ رہے ہیں۔ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏1-‏5‏)‏ لیکن اِس کے ساتھ ساتھ اِس میں ایسے مشورے بھی دیے گئے ہیں جن کی مدد سے ہم اِس مشکل وقت سے نمٹ سکتے ہیں۔ اِس حوالے سے مضمون ”‏نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے ذہنی مسائل‏“‏ میں کئی ایسے مضامین کا حوالہ دیا گیا ہے جو ماں باپ اور بچوں کے بہت کام آ سکتے ہیں۔‏