آؤ، صلح کریں
1. دل ہے بےچین بس یہ سوچوں
کب تک یہ درد دل میں رکھوں؟
ہوئی تھی بھول ہم دونوں سے
بیتی باتیں جب یاد آئیں،
دل رو پڑے
مُرجھا گئے ہیں جو رشتے
چاہوں پھر سے وہ کھلِ اُٹھیں
دوستی تیری پیاری مجھے
چلو مل کے، صلح کریں
2. گلےِ شکوے کیے جو معاف
ذکر اُن کا مَیں کیوں کروں؟
ڈھک دیتا پیار خطائیں لاکھ
ایسا ہی پیار جتانا ہے
مجھے ہر بار
مُرجھا گئے ہیں جو رشتے
چاہوں پھر سے وہ کھلِ اُٹھیں
دوستی تیری پیاری مجھے
چلو مل کے، صلح کریں
ٹھانا ہے مَیں نے
پہل کرنا ہے اب مجھے
مُڑ کے نہ اب دیکھیں
آؤ، مل کے بڑھیں آگے
3. یاہ نے رکھی مثال پیار کی
بیٹا انمول دیا اپنا
چلوں جب مَیں اُس کی راہ پہ
اور معاف کروں تب سکون اور
راحت پاؤں
مُرجھا گئے ہیں جو رشتے
چاہوں پھر سے وہ کھلِ اُٹھیں
دوستی تیری پیاری مجھے
چلو مل کے، صلح کریں
چلو مل کے، صلح کریں
ٹھانا ہے مَیں نے