یہوواہ کی تعظیم کریں
(زبور 96:8)
1. تُو ہی خدا ہے یہوواہ
تیرے نشاں ہر جگہ
کیا کیا دیا تُو نے مجھ کو
مَیں نہ کر سکوں گا بیاں
تُو اِس جہاں کا ہے مالک
طاقت تیری بےپناہ
میرے لیے تُو جھکے کیوں؟
ہے میری حیثیت ہی کیا؟
کرے تمجید، گُن تیرے گا رہا
میرا ہر انگ، ہر حصہ
اوّل تُو ہے اور آخر بھی یہاں
تجھے کرتا مَیں سجدہ
تیری حمد ہو اَے خدا!
2. سانسیں چلیں میری جب تک
تیری کروں گا تعظیم
دیتا رہوں گا گواہی
تُو نیک ہے اور پاک اور عظیم
تیری مَیں کرتا عبادت
پاتا ہوں تجھ سے تعلیم
تُو ہے فخر میرا اَے یاہ!
کِیا تجھ کو رہبر تسلیم
کرے تمجید، گُن تیرے گا رہا
میرا ہر انگ، ہر حصہ
اوّل تُو ہے اور آخر بھی یہاں
تجھے کرتا مَیں سجدہ
تیری حمد ہو اَے خدا!
3.سورج اور چاند اور ستارے
ساری بدلتی رُتیں
تیرے ہیں یہ سب کرشمے
کوئی نہ تجھ سا، یہ کہیں
دیکھوں جہاں بھی جہاں میں
تیری ہی صفتیں دِکھیں
چاہوں بھی تو کر نہ پاؤں
تعریفیں تیری جو جچیں
کرے تمجید، گُن تیرے گا رہا
میرا ہر انگ، ہر حصہ
اوّل تُو ہے اور آخر بھی یہاں
تجھے کرتا مَیں سجدہ
تیری حمد ہو اَے خدا!
(زبور 96:1-10؛ 148:3، 7 کو بھی دیکھیں۔)