گیت نمبر 5
خدا کے شاندار کام
(زبور 139)
-
اَے باپ، پہچانتا ہے تُو مجھ کو
جانتا ہے میرا اُٹھنا بیٹھنا بھی
میری ہر راہ اور سوچ سے تُو ہے واقف
بہت عزیز ہے تجھ کو میری زندگی
جب مَیں تھا اپنی ماں کے پیٹ میں
دیکھا تھا تُو نے میرے ڈھانچے کو
میرے اعضا کو تُو ہی نے ترتیب دی
مَیں خوب سراہتا ہوں اِس شاندار معجزے کو
خدایا، تیری دانش بیشبہا ہے
اِس بات کو میرا دل خوب جانتا ہے
خواہ کتنی دُور مَیں کیوں نہ چلا جاؤں
تُو اپنی روح سے مدد کرتا ہے
آسمان پر گر مَیں چڑھ بھی جاؤں
یا پھر بچھا لوں بستر قبر میں
تُو میرا ساتھ نہ چھوڑے گا، یہوواہ
اور تیرا سایہ رہے گا سدا مجھ پہ
(زبور 66:3؛ 94:19؛ یرم 17:10 کو بھی دیکھیں۔)