مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق 2

خدا کون ہے؟‏

خدا کون ہے؟‏

1.‏ ہمیں خدا کی عبادت کیوں کرنی چاہئے؟‏

سچا خدا وہ ہے جس نے ساری چیزیں بنائی ہیں۔‏ وہ ہمیشہ سے موجود ہے اور ہمیشہ تک رہے گا۔‏ (‏زبور 90:‏2‏)‏ پاک کلام میں پائی جانے والی خوشخبری اُس کی طرف سے ہے۔‏ (‏1-‏تیمتھیس 1:‏11‏)‏ خدا نے ہمیں زندگی دی ہے اِس لئے ہمیں اُس کی عبادت کرنی چاہئے۔‏ مکاشفہ 4:‏11 کو پڑھیں۔‏

2.‏ خدا کیسی ہستی ہے؟‏

ہم خدا کو دیکھ نہیں سکتے کیونکہ وہ روح ہے۔‏ اِس کا مطلب ہے کہ وہ ایک ایسی ہستی ہے جو ہم جیسا جسم نہیں رکھتی بلکہ ہم سے کہیں افضل ہے۔‏ (‏یوحنا 1:‏18؛‏ 4:‏24‏)‏ جب ہم خدا کی بنائی ہوئی چیزوں پر غور کرتے ہیں تو ہمیں اُس کی صفتوں کا پتہ چلتا ہے۔‏ مثال کے طور پر پھلوں اور پھولوں کو دیکھ کر ہم خدا کی محبت اور حکمت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔‏ اور کائنات کو دیکھ کر ہمیں اُس کی لامحدود قدرت کا پتہ چلتا ہے۔‏ رومیوں 1:‏20 کو پڑھیں۔‏

ہم پاک کلام کو پڑھنے سے بھی خدا کی صفتوں کے بارے میں جان سکتے ہیں۔‏ مثال کے طور پر اِس میں بتایا گیا ہے کہ خدا کو کیا اچھا لگتا ہے اور کیا بُرا،‏ وہ انسانوں کے ساتھ کیسے پیش آتا ہے اور وہ مختلف صورتحال میں کیسا ردِعمل دِکھاتا ہے۔‏ زبور 103:‏7-‏10 کو پڑھیں۔‏

3.‏ کیا خدا کا کوئی نام ہے؟‏

یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو یوں دُعا کرنا سکھایا:‏ ”‏اَے آسمانی باپ!‏ تیرا نام پاک مانا جائے۔‏“‏ (‏متی 6:‏9‏)‏ حالانکہ خدا کے بہت سے صفاتی نام ہیں لیکن اُس کا صرف ایک ہی ذاتی نام ہے۔‏ اُردو میں اِس نام کو عموماً یہوواہ بولا جاتا ہے۔‏ زبور 83:‏18 کو پڑھیں۔‏

بائبل کے بہت سے ترجموں سے خدا کا نام ہٹا دیا گیا ہے اور اِس کی جگہ خداوند یا خدا لگایا گیا ہے۔‏ لیکن اصل میں بائبل میں خدا کا نام تقریباً 7000 بار آتا ہے۔‏ یسوع مسیح لوگوں کو تعلیم دیتے وقت خدا کے نام کو استعمال کرتے تھے۔‏ یوحنا 17:‏26 کو پڑھیں۔‏

ویڈیو ‏”‏کیا خدا کا کوئی نام ہے؟‏“‏ دیکھیں۔‏

4.‏ کیا یہوواہ خدا کو ہماری فکر ہے؟‏

اِس باپ کی طرح خدا ہمیں کبھی‌کبھار تکلیف اُٹھانے دیتا ہے تاکہ آخرکار ہمارا بھلا ہو۔‏

چونکہ خدا نے ابھی تک دُکھ اور تکلیف کو ختم نہیں کِیا ہے اِس لئے کئی لوگ سوچتے ہیں کہ اُسے انسانوں کی فکر نہیں ہے۔‏ دوسروں کا خیال ہے کہ خدا ہمیں آزمانے کے لئے ہم پر مصیبتیں لاتا ہے۔‏ لیکن یہ سچ نہیں۔‏ یعقوب 1:‏13 کو پڑھیں۔‏

خدا نے ہر انسان کو یہ فیصلہ کرنے کی آزادی دی ہے کہ وہ زندگی میں کون‌سی راہ اختیار کرے گا۔‏ یقیناً ہم اِس آزادی کی قدر کرتے ہیں۔‏ اِس آزادی کی بِنا پر ہم خدا کی خدمت کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔‏ (‏یشوع 24:‏15‏)‏ لیکن بہت سے لوگ بُرے کام کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور یوں دوسروں کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔‏ اُن کی اِس روِش کو دیکھ کر خدا کو بڑا دُکھ ہوتا ہے۔‏ پیدایش 6:‏5،‏ 6 کو پڑھیں۔‏

یہوواہ خدا کو انسانوں کی فکر ہے۔‏ وہ چاہتا ہے کہ ہماری زندگی خوشگوار ہو۔‏ جلد ہی وہ بُرے لوگوں کو ختم کر دے گا اور دُکھ‌تکلیف کو مٹا دے گا۔‏ لیکن اُس نے ابھی تک دُکھ اور تکلیف کو ختم کیوں نہیں کِیا؟‏ اِس کی ایک خاص وجہ ہے۔‏ ہم آٹھویں باب میں اِس کے بارے میں سیکھیں گے۔‏ 2-‏پطرس 2:‏9؛‏ 3:‏7،‏ 13 کو پڑھیں۔‏

5.‏ ہم خدا کی قربت کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ ہم اُس سے دُعا کریں اور یوں اُس کے قریب ہو جائیں۔‏ وہ ہم میں سے ہر ایک کی پرواہ کرتا ہے۔‏ (‏زبور 65:‏2؛‏ 145:‏18‏)‏ خدا ہماری خطاؤں کو معاف کرنے کے لئے تیار ہے۔‏ حالانکہ ہم سے کبھی‌کبھار غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن خدا اِس بات کو خاطر میں لاتا ہے کہ ہم اُسے خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‏ لہٰذا ہم خطاکار ہونے کے باوجود خدا کی قربت حاصل کر سکتے ہیں۔‏ زبور 103:‏12-‏14؛‏ یعقوب 4:‏8 کو پڑھیں۔‏

یہوواہ خدا نے ہمیں زندگی دی ہے اِس لئے ہمیں اُس سے سب سے زیادہ محبت کرنی چاہئے۔‏ (‏مرقس 12:‏30‏)‏ ہم خدا کے لئے محبت یوں ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم اُس کے بارے میں اَور زیادہ سیکھیں اور اُس کے حکموں پر عمل کریں۔‏ اِس طرح ہم خدا کی قربت حاصل کر سکیں گے۔‏ 1-‏تیمتھیس 2:‏4؛‏ 1-‏یوحنا 5:‏3 کو پڑھیں۔‏